صدرنے وفاقی محتسب کے فیصلے کیخلاف شہری کی اپیل منظور کرلی 11لاکھ این اوسی فیس واپس کرنیکاحکم

صدرنے وفاقی محتسب کے فیصلے  کیخلاف شہری کی اپیل منظور کرلی  11لاکھ این اوسی فیس واپس کرنیکاحکم

صدر عارف علوی نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف شہری کی اپیل منظور کرلی

اسلام آباد(سیاسی رپورٹر) شہری کو این او سی فیس کی مد میں ادا کردہ 11 لاکھ روپے سے زائد کی رقم واپس کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے سی ڈی اے کو سی این جی سٹیشن این او سی فیس کی مد میں ادا کردہ رقم شہری کو واپس کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔ صدر مملکت نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق کسی بھی شخص کو خلاف قانون اپنے مال سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ میجر (ر) مسعود باجوہ نے اسلام آباد میں سی این جی سٹیشن کے قیام کیلئے 2007 میں این او سی فیس جمع کرائی تھی۔ متعلقہ اداروں سے این او سی وقت پر نہ ملنے پر شکایت کنندہ نے رقم واپسی کا مطالبہ کر رکھا تھا، رقم واپس نہ ملنے پر سی ڈی اے کے خلاف وفاقی محتسب کو سال 2020 میں درخواست جمع کرائی گئی ۔ وفاقی محتسب نے شکایت کنندہ کی درخواست زائدالمیعاد ہونے کے باعث مسترد کردی جس پر شہری نے صدر مملکت کو اپیل کی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں