ن لیگ کاشہبازسے سکیورٹی واپس لینے کامعاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کافیصلہ

ن لیگ کاشہبازسے سکیورٹی واپس لینے  کامعاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کافیصلہ

مسلم لیگ ن نے پارٹی صدر ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے سکیورٹی واپس لینے کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے

اسلا م آباد (طارق عزیز )مسلم لیگ ن نے پارٹی صدر ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے سکیورٹی واپس لینے کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں متعلقہ فورمز اور اتھا ر ٹیز کو خطوط لکھنے کی تجویز زیر غور ہے جس میں موقف اختیار کیا جائے گا کہ تین بار وزیر اعلیٰ رہنے والے اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو سکیورٹی کی عد م دستیابی پر کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار حکومت ہو گی،شہباز شریف سے سکیورٹی واپس لئے جانے پر ن لیگ میں سخت تشویش پائی جارہی ہے ، اس معاملہ پر پارٹی میں مشاورت کی گئی ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ میں احتجاج سمیت دیگر اقدامات کئے جائیں گے جس میں حکومت کو باور کرایا جائے گا کہ شہباز شریف تین مرتبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہے اوراس دوران دہشت گردی کے خلاف ضرب عضب، ردالفساد لڑی گئیں ،دہشتگردوں کے خلاف فیصلوں میں شہباز شریف نے ہمیشہ واضح اور دو ٹوک موقف اختیارکیا۔ شہباز شریف کولائف تھریٹ ہے ، حکومت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں