لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا فی انتقال ایک ہزار روپے سروس چارجز وصول کرنیکا فیصلہ

لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا فی انتقال ایک ہزار  روپے سروس چارجز وصول کرنیکا فیصلہ

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے فی انتقال ایک ہزار روپے سروس چارجز وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(اکنامک رپورٹر)ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایل آر اے نے ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ بورڈ آف ریونیو کو خط لکھ دیا،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام سب رجسٹرارز کو پی ایل آر اے سروس چارجز اکٹھا کرنے کا پابند بنایا جائے ،کمپیوٹرائز لینڈ ریکارڈ سسٹم کے تحت تمام رجسٹریوں کے انتقالات پر ایک ہزار روپے اضافی فیس چارج کی جائے گی،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی طرف سے آن لائن سسٹم تیار کیا جا چکا ہے ،پی ایل آر اے چارجز دیگر تمام چارجز کے علاوہ ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں