عطا تارڑ سمیت3 لیگی کارکنان کی ضمانت منظور

عطا تارڑ سمیت3 لیگی  کارکنان کی ضمانت منظور

پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتارمسلم لیگ ن کے رہنما عطااللہ تارڑ اور تین لیگی کارکنا ن کی ضمانت منظورکر لی گئی

وزیرآباد ،علی پور چٹھہ(نامہ نگار )ضمانت 30,30ہزار کے ذاتی مچلکوں پر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزعطا اللہ تارڑ ،طارق رہاڑ اور انصر نت کو سول جج محمد آصف کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ عطا تارڑ کو گزشتہ رات علی پور چٹھہ تھانے سے گرفتار کیا تھا، ان پر پولیس اہلکاروں کی وردی پھاڑنے اور اہلکاروں کو دھمکی دینے کا الزام ہے ۔عطا تارڑ کی جانب سے مستنصر علی گوندل اور درجنوں وکلاپیش ہوئے جس کے بعدسول جج نے ضمانت پر رہا ئی کا حکم دے دیا۔عطا تارڑ نے ضمانت پر رہا ئی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ہم ووٹ چوروں کا تعاقب کریں گے ، میں یہاں سے سیدھا سیالکوٹ الیکشن کی کمپین کے لیے جاؤنگا ۔اس موقع پر کارکنان کی جانب سے گل پاشی کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں