آنیوالا وقت بلاول کا ہے

آنیوالا وقت بلاول کا ہے

سابق وفاقی وزیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی شاندار کامیابی پر جیالوں کو مبارک باد دیتے ہوئے

لاہور (اپنے سیاسی رپورٹر سے )سابق وفاقی وزیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی شاندار کامیابی پر جیالوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا صدر پی پی پی آزاد کشمیر چودھری لطیف اکبر کی قیادت میں ہم نے ریاستی مشینری اور غیر جمہور ی طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ،کشمیریوں نے مہنگائی ،بے روزگاری ،بد حالی کے بیانیہ کو مسترد کر دیا ۔ پاکستان کے جیالوں کو آزاد کشمیر کی غیور عوام نے واضح پیغام دیا کہ اب تیاری کر لو آنے والا وقت بلاول بھٹو زرداری کا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں