درخواست ضمانت منظور

 درخواست ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری افسران کو تھپڑ مارنے پرسابق رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین عوامی راج پارٹی جمشید احمددستی کی درخواست ضمانت منظور کرلی

لاہور(کورٹ رپورٹر) جسٹس محمد طارق ندیم نے سات صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، عدالت نے ملزم جمشید دستی کو2لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے قرار دیا پراسیکیوشن درخواست گزار پر لگے الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ،درخواست گزار تفتیش میں شامل ہو چکا ہے لہذا اسکی ضمانت روکنے کا جواز نہیں بنتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں