زیادتی بارے بیان سیاق و سباق سے ہٹ کرلیا گیا :وزیراعظم

زیادتی بارے بیان سیاق و سباق سے ہٹ کرلیا گیا :وزیراعظم

جنسی جرائم کو صرف خواتین سے نہیں جوڑا جاسکتا،امریکی نشریاتی ادارے کوانٹرویو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زیادتی سے متعلق میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا، انٹرویومیں پاکستانی معاشرے سے متعلق بات ہورہی تھی ۔ امریکی نشریاتی ادارے کوانٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ صرف زیادتی کرنے والا ہی قصوروارہے ،زیادتی سے متاثرہ فردکبھی بھی اس واقعے کا ذمہ دارنہیں ہوتا۔ عمران خان نے کہا جنسی جرائم کو صرف خواتین سے نہیں جوڑا جاسکتا ، بچوں کی اکثریت بھی جنسی جرائم کا شکار ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہاپردے کاحکم صرف خواتین کے لئے نہیں مردوں کے لئے بھی ہے ،اسلام میں پردے کا مقصد معاشرے کو بگاڑ سے روکنا ہے ۔اسلام خواتین کوعزت واحترام دیتاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں