نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- ایسےمعاملات میں قومی مفاد کوذاتی مفاد پرمقدم رکھناچاہیے، حمزہ شہباز
  • بریکنگ :- ہماری مفاہمت یہ ہےشفاف الیکشن ہوں اورسب کویکساں موقع ملے،حمزہ شہباز
  • بریکنگ :- آئندہ الیکشن میں سب کوایک جیساپلیٹ فارم ملنا چاہیے،حمزہ شہباز
  • بریکنگ :- آرمی چیف کی ایکسٹینشن کےمعاملے میں ابہام نہیں، حمزہ شہباز
  • بریکنگ :- معاملےپرپارلیمنٹ میں ووٹ دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کاتھا، حمزہ شہباز
  • بریکنگ :- یہ درست فیصلہ تھا، قوموں کی زندگی میں ایسےفیصلے ہوتےہیں،حمزہ شہباز
  • بریکنگ :- گزشتہ الیکشن شفاف نہیں تھا، آئندہ الیکشن شفاف ہونےچاہئیں،حمزہ شہباز
  • بریکنگ :- ہم سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی
Coronavirus Updates

بزدار کا سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بھرتی اور مزید اراضی دینے کا اعلان

بزدار کا سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بھرتی اور مزید اراضی دینے کا اعلان

دنیا اخبار

سی ٹی ڈی فورس کیلئے 2 ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دینگے ،بم ڈسپوزل یونٹ کا قیام عمل میں لائینگے ، وزیر اعلیٰ ، ٹیوٹا سیکرٹریٹ کا بھی دورہ، ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا، بزدار ،صوبائی وزیر سبطین خان سے گفتگو

لاہور(سیاسی رپورٹر سے )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، انہوں نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے کاؤنٹر وائلنٹ ایکسٹریمزم بلاک اور سی ٹی ڈی ٹریننگ سکول بلاک کا افتتاح کیا۔دونوں بلاکس کا دورہ بھی کیا اور مختلف حصے دیکھے ۔سی ٹی ڈی ہیلپ لائن(080011111) کا بھی افتتاح کیا۔سی ٹی ڈی فورس کی پیشہ وارانہ مہارت اورصلاحیتوں کا مظاہرہ دیکھا۔وزیراعلیٰ نے سی ٹی ڈی کی جدید انداز میں مہارت اورصلاحیتوں کو سراہا۔وزیراعلیٰ کو سی ٹی ڈی کے چاک چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔وزیراعلیٰ نے فائرنگ رینج میں سی ٹی ڈی کے کمانڈوز کی فائرنگ کا مظاہرہ بھی دیکھا۔ عثمان بزدار نے خود بھی پسٹل سے فائرنگ کی پریکٹس کی۔عثمان بزدار نے ہائی پروفائل کیسز حل کرنے اورملزمان کو گرفتار کرنے پر سی ٹی ڈی کے افسروں میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں ۔وزیراعلیٰ نے سی ٹی ڈی فورس کیلئے 2 ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی نے لاہور میں دہشتگردی کے واقعہ کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا ، ملزموں کو قانون کی گرفت میں لایاگیا ہے ۔سی ٹی ڈی کیلئے نئی پوسٹوں پر بھرتی، سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر کیلئے اراضی فوری طور پر فراہم کرنے اور مزید 10 اضلاع میں سی ٹی ڈی کے دفاترکی تعمیر کیلئے اراضی دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوارٹرز تک رسائی کیلئے سڑکوں کی تعمیرترجیحی بنیادوں پر ہوگی۔سی ٹی ڈی کوڈرون جی ایس ایم لوکیٹر،سنائپر رائفلز اور دیگر آلات فراہم کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی کیلئے بم ڈسپوزل یونٹ کا قیام عمل میں لائیں گے ۔ سی ٹی ڈی کی دیگر ضروریات کو بھی پورا کیا جائے گا۔ بزدار نے سی ٹی ڈی کے ہیڈ کوارٹرز میں مون سون سیزن کی شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔وزیراعلیٰ نے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی(ٹیوٹا)سیکرٹریٹ کادورہ کیااور مون سون سیزن شجرکاری مہم کے تحت ٹیوٹا سیکرٹریٹ کے لان میں پودا لگایا۔ وزیراعلیٰ نے بلیو پوٹری ڈسپلے سینٹرکا دورہ کیااور ڈسپلے سینٹر میں رکھی اشیا دیکھیں۔عثمان بزدار نے ا پرنٹس شپ ایکٹ2021کا باقاعدہ اجرا کیا۔انہوں نے کہا کہ اپرنٹس شپ ایکٹ کے تحت نوجوانوں کو انڈسٹریز میں ٹریننگ دی جائے گی اورسرٹیفکیشن ٹیوٹا کرے گا۔اپرنٹس شپ ایکٹ سے نوجوانوں کو آن جاب ٹریننگ کی سہولت ملے گی۔پنجاب حکومت نے پاکستان کی پہلی سکل پالیسی تیار کرلی ۔انہوں نے کہا کہ سکل پالیسی کومنظوری کیلئے جلد کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔حکومت نے ٹیوٹا کے پروگراموں کے لئے تین ارب روپے کا بجٹ دیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں 120 کنال اراضی پرملک کی تاریخ کا پہلاسکل ٹیکنالوجی پارک بنے گا۔ٹیوٹا کے 403اداروں میں ہر سال 2لاکھ20ہزار طلبہ و طالبات کو ہنرمند بنایا جارہاہے ۔سیالکوٹ میں 17ارب روپے کی لاگت سے عالمی معیار کی انجینئرنگ یونیورسٹی بنائیں گے ۔ نوجوانوں کوہنر مند بنا کر ملک و قوم کی تقدیر بدلیں گے ۔وزیراعلیٰ سے صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان نے ملاقات کیجس میں باہمی دلچسپی کے امور، محکمہ جنگلات کی کارکردگی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں آزاد کشمیر الیکشن میں تحریک انصاف کی شاندار کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دی گئی۔عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج مخالف جماعتوں کے لئے نوشتہ دیوار ہے ۔ نتائج نے ثابت کر دیا کہ پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت ہے ۔ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رواں برس مون سون سیزن میں 6 کروڑ اور رواں سال 12کروڑ پودے لگائے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement