مہنگی چینی:شوگرملزکا اظہار لاتعلقی ،وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا

مہنگی چینی:شوگرملزکا اظہار  لاتعلقی ،وزیراعظم سے  ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی) ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے سیلز ٹیکس میں اضافے ، مہنگے گنے کی خریداری اور ورکنگ کیپٹل کی زیادہ شرح سود کو چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سبب قرار دیا ہے ۔ چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سکندر خان نے وزیراعظم کو خط میں کہا ہے کہ حقائق کو مسخ کرکے ایسوسی ایشن کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے ۔ ایسوسی ایشن نے چینی کی برآمد سے قیمتوں میں اضافے کا جواز بھی مسترد کردیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق چینی پر سیلز ٹیکس 8 سے 17 فیصد کرنے ، حکومت کے مقررکردہ ریٹ سے زیادہ گنے کی ادائیگیاں اور ورکنگ کیپٹل کی زیادہ شرح سود چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات ہیں۔ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو تجویز دی ہے کہ چینی سے متعلق معاملات مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے طویل المیعاد شوگر پالیسی بنانا ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں