آزاد کشمیر :مریم نوازنے مبینہ دھاندلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

  آزاد کشمیر :مریم نوازنے مبینہ دھاندلی  کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر کے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)مریم نواز نے ٹویٹر پر فارورڈ کہوٹہ کے علاقے شیخ سولی پرائمری سکول میں قائم پولنگ سٹیشن میں مبینہ طور پر دھاندلی کی ویڈیو شیئر کی۔ انہوں نے ساتھ میں لکھا کہ یہ پولنگ عملے کی ویڈیو ہے جو تحریک انصاف کے حق میں بیلٹ پر ٹھپے لگارہا ہے ۔ انہوں نے کہا یہی کام برابر میں لڑکیوں کے سکول میں بنے پولنگ سٹیشن پر بھی ہوا۔مریم نواز نے بتایا یہ ویڈیو ایف سی کے ایک اہلکار نے بنائی جو پولنگ عملے کو دھاندلی سے روک رہا تھا۔ ویڈیو میں ایف سی اہلکار جب پولنگ عملے کو دھاندلی سے روکتے ہوئے کہتا ہے کہ یہ غیر قانونی کام ہورہا ہے ، یہ مناسب اور ٹھیک نہیں، اگر کسی نے ہم سے پوچھا کہ آپ کیا کررہے تھے تو ہم کیا جواب دیں گے ۔اس پر پولنگ عملہ اس سکیورٹی اہلکار سے کہتا ہے کہ یہ آپ کا کام نہیں، یہ ہماری ذمہ داری ہے ، آپ کا کام صرف سکیورٹی فراہم کرنا ہے جس پر سکیورٹی اہلکار کہتا ہے کہ ہم اس پر اپنے سینئر افسر سے بات کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں