4 خودکشیاں، خاتون 2سالہ بیٹے سمیت نہر میں کو دگئی

4 خودکشیاں، خاتون 2سالہ بیٹے سمیت نہر میں کو دگئی

20سالہ کرکٹر چشمہ لنک کینال میں کود گیا، 15 سالہ لڑکی نے کالا پتھر پی لیا

بھلوال، جوہرآباد (نمائند ہ دنیا، نیوز ایجنسیاں ) مختلف واقعات میں نوجوان کرکٹر سمیت چار افراد نے خودکشی کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق بھلوال کے علاقے نبی شاہ بالا کی رہائشی زاہدہ بی بی 2 سالہ بیٹے سمیت نہر میں کود گئی، ریسکیو ٹیم نے لاشیں نہر سے نکال کر ور ثا کے حوالے کر دیں۔ لواحقین کے مطابق متوفیہ کا ذہنی توازن درست نہ تھا، وہ بچے کی دوائی لینے کا کہہ کر گھر سے نکلی تھی۔ ادھر جوہرآباد میں 20 سالہ کرکٹر محمد مدثر نے نامعلوم وجوہات پر چشمہ لنک کینال میں کود کر خود کشی کر لی ۔ تھل کے نواحی گاؤں چن کے رہائشی مدثر نے عید سے قبل قومی کرکٹ ٹیم میں سلیکشن کیلئے ٹرائل دیا تھا، اس کی لاش کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ ادھر دیپالپور کے نواحی چک ایل 23 کی 15 اللہ معافی نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر کالا پتھر پی لیا، اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ ادھر ضلع تھرپارکر تحصیل ننگرپارکر کے 22 سالہ نوجوان جیرام ولد مہرو کولہی نے درخت پر لٹک کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں