عدلیہ آزاد ، امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ گمراہ کن :دفتر خارجہ

 عدلیہ آزاد ، امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ گمراہ کن :دفتر خارجہ

رپورٹ میں پاکستان کی سرمایہ کاری ماحول میں بہتری کیلئے پیشرفت کا اعتراف

اسلام آباد (وقائع نگار)امریکی محکمہ خارجہ کی پاکستان میں سرمایہ کاری، عدالتی نظام کے بارے میں گمراہ کن رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہاہے کہ پاکستان کے عدالتی نظام سے متعلق رپورٹ میں غیر معقول، غیر ضروری تبصرہ ناقابل قبول ہے ۔ پاکستان میں عدلیہ آزاد، عدالتیں آئین اور قوانین کے مطابق کام کر رہی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زاہد حفیظ کا کہناتھاکہ امریکی محکمہ خارجہ کے حقائق کے برعکس، غلط، گمراہ الزامات مسترد کرتے ہیں۔پاکستانی جمہوری حکومت ریاستی طاقت کی انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ میں تقسیم پر یقین رکھتی ہے ۔پاکستانی عدلیہ پر کسی قسم کے دباؤ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔رپورٹ میں بے بنیاد دعوے ، ہر سطح پر پاکستانی عدلیہ کے لاتعداد فیصلوں کے منافی ہیں۔عدلیہ کے متعدد فیصلے ازخود عدالتی آزادی کے اعلیٰ معیارات کے عکاس ہیں۔رپورٹ نے پاکستان کی کاروباری، سرمایہ کاری ماحول میں بہتری کے لیے پیشرفت، اصلاحات کا اعتراف کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں