15نئی یونیورسٹیوں کے قیام پر کام شروع ہوچکا:گورنر

15نئی یونیورسٹیوں کے قیام پر کام شروع ہوچکا:گورنر

میرٹ کو 100فیصد یقینی بنایا جارہا ، چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ملاقات

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملاقات کی ، اس موقع پر چیئر مین ڈاکٹر فضل احمد نے گور نرپنجاب کو سالانہ رپورٹ پیش کی۔ ملاقات کے دوران گورنرپنجاب نے کہا کہ صوبے میں 15نئی یونیورسٹیوں کے قیام پر کام شروع ہوچکا ہے ۔ نئی یونیورسٹیوں کے قیام سے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں شفافیت اور میرٹ کو 100فیصد یقینی بنایا جارہا ہے ، کوروناکے دوران وائس چانسلروں، رجسٹرارز اور فیکلٹی ممبران کی آن لائن ٹریننگ قابل تحسین ہے ۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے کردار کی تعریف کی۔ چیئرمین ڈاکٹر فضل احمد نے گورنر کو بتایا کہ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے طلبا کیلئے رہنمائی پورٹل کا آغاز کر دیا ہے ۔ 10 یونیورسٹیوں کو صحت، زراعت، تعلیم و دیگر شعبوں میں ریسرچ کیلئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں