سیالکوٹ کا حلقہ پی پی 38 بھی کپتان کا ہوچکا : فردوس عاشق

سیالکوٹ کا حلقہ پی پی 38 بھی کپتان کا ہوچکا : فردوس عاشق

دھونس دھمکی سے ووٹ چرانے والوں کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہو رہا ہے ، غیور عوام سیسلین مافیا کی باقیات کوٹھکانے لگارہی ، معاون خصوصی کا ٹویٹ

لاہور (سیاسی رپورٹرسے )وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ سیالکوٹ کا حلقہ پی پی 38 بھی کپتان کا ہوچکا ،دھونس دھمکی سے ووٹ چرانے والوں کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہو رہا ہے ، اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں بھی آزاد کشمیرکی طرح مافیا کو شکست فاش دینے جارہی ہے ۔پی پی 38 کی غیور عوام سیسلین مافیا کی باقیات کوٹھکانے لگارہی ہے ۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ ریکارڈترقیاتی بجٹ سے پنجاب کاچپہ چپہ ترقی وخوشحالی کاگہوارا بننے جارہاہے ۔پی ٹی آئی حلقہ38کی تقدیر بدل رہی ہے ۔برسوں اقتدار کے باوجود جنہوں نے یہاں کی عوام کو لولی پاپ دئیے ،عوام کو لوٹا اور انکا خون چوسا،پی ٹی آئی اس مافیا کا گند صاف کرنے جارہی ہے ۔پی ٹی آئی ،پی پی38 کا معرکہ سر کر کے قوم کو تحفہ دے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں