2روز سے لاپتا بچے کی کھیتوں سے برہنہ لاش برآمد

2روز سے لاپتا بچے کی کھیتوں سے برہنہ لاش برآمد

زیادتی کے بعد قتل کا شبہ، مقدمہ درج ، تحقیقات شروع ، ریحان اکلوتا بیٹا، ڈی پی او کا ملزموں کی فوری گرفتاری کاحکم

اوکاڑہ ،کرمانوالہ،دیپالپور،حجرہ شاہ مقیم ،سکھ پور(خبرنگار، نامہ نگار ، سٹی رپورٹر نمائندہ دنیا )اوکاڑہ کے علاقہ منڈی احمد آباد میں دو دن قبل لاپتا ہونے والے 6سالہ بچے کی برہنہ لاش کھیتوں سے برآمد کر لی گئی، بچے کو زیادتی کے بعد قتل کئے جانے کا خدشہ ،پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل محلہ کریم آباد سے 6 سالہ بچہ ریحان اعجاز لاپتا ہوا، پولیس اور والدین تلاش میں مصروف تھے کہ گزشتہ روز کھیتوں سے بچے کی برہنہ حالت میں لاش مل گئی،بچے کو زیادتی کے بعد قتل کئے جانے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے ، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات شروع کردیں اورلاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کر دیا ،بچے کے والد نے بھی اپنے بیٹے کی لاش کی تصدیق کردی،چھ سالہ ریحان والدین کا اکلوتا بیٹا تھا ،دوسری جانب معصوم بچے کی لاش برآمد ہونے پر علاقہ بھر میں خوف اور دہشت کی فضا قائم ہے ۔ ڈی پی او فیصل شہزاد نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تمام وسائل بروئے کار لا کر ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں