پاکستان اور سعودی عرب امن و استحکام کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے : آرمی چیف

پاکستان اور سعودی عرب امن و استحکام کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے : آرمی چیف

دونوں ملکوں میں بھائی چارہ اور باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات ہیں ،جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات ، خطے میں سلامتی کی صورتحال ، افغان امن پر تبادلہ خیال، شہزادہ فیصل کی پاکستان کو غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی

لاہور(نیوز ڈیسک،اے پی پی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور ، افغان امن عمل سمیت خطے میں سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال اور علاقائی امن و رابطہ کاری کے لئے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کو غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں اور کردار کی تعریف کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے مابین بھائی چارہ اور باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات قائم ہیں،دونوں ممالک امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ آرمی چیف نے پاکستان اور مسلح افواج کی حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں