نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- سکیورٹی الرٹ،دورہ پاکستان منسوخ کررہےہیں،نیوزی لینڈکرکٹ بورڈ
  • بریکنگ :- ٹیم کی روانگی کےانتظامات کیےجارہےہیں،نیوزی لینڈکرکٹ بورڈ
Coronavirus Updates

آزاد کشمیر ،سیاسی انتقام نہ رکا تو احتجاج کی قیادت کرونگا:بلاول

 آزاد کشمیر ،سیاسی انتقام نہ رکا تو احتجاج کی قیادت کرونگا:بلاول

دنیا اخبار

چودھری یاسین پرحملہ ہوا، پولیس نے انہی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، عمران کیخلاف تقریر پر نیب نوٹس،سیٹ جیت جائو تو قتل کامجرم بنا دیا جاتا ہے

اسلام آباد، کراچی(سٹاف رپورٹر، آئی این پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا کہ اگر میرے کارکنوں کے خلاف سیاسی انتقام کا سلسلہ بند نہ ہوا تو میں آزاد کشمیر میں خود احتجاج کی سربراہی کروں گا، عمران خان سے کشمیر میں پی پی پی کی جیت ہضم نہیں ہوئی اورانہوں نے غیرآئینی مداخلت کرکے جیالے امیدوار سے سیاسی انتقام لینا شروع کردیا، یہ کیسی مدینے کی ریاست ہے کہ عمران خان کے خلاف تقریر کرلو تو نیب نوٹس بھیج دیتا ہے ، سیٹ جیت لو تو قتل کا مجرم بنادیا جاتا ہے ۔ بلاول زرداری نے کہا کہ قاتلانہ حملہ چودھری یاسین پر ہوا اور پولیس نے الٹا انہی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ عمران خان نے تحصیل چڑھوئی میں دوافراد کے قتل کے افسوس ناک واقعہ میں براہ راست جج بن کر پی پی پی امیدوار کو مجرم ٹھہرادیا، انصاف کا تقاضاتھا کہ دوافراد کے قتل پرجوڈیشل انکوائری کے نتائج کا انتظار کیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں چودھری یاسین کے خلاف سیاسی انتقام سے بے چینی کے اثرات دوررس ہوں گے ، چودھری یاسین کے گھرکے محاصرے سے لے کرچادراورچاردیواری تک کا تقدس پامال کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement