نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- ساڑھے 4 بجےتمام صورتحال سےآگاہ کروں گا،شیخ رشید
  • بریکنگ :- سکیورٹی کامسئلہ نہیں،تمام ادارےالرٹ ہیں،شیخ رشید
Coronavirus Updates

بارش :ہنگامی اقدامات نہ کرنا مجرمانہ غفلت، حمزہ شہباز

بارش :ہنگامی اقدامات نہ کرنا مجرمانہ غفلت، حمزہ شہباز

دنیا اخبار

پنجاب حکومت نے تصویریں بنوانے ، بیانات جاری کرنے کے علاوہ کیا کام کیے

لاہور (اپنے سیاسی رپورٹر سے )اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے راولپنڈی اسلام آباد میں طوفانی بارشوں میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اربن فلڈنگ اور طوفانی بارشوں کی پیشگی اطلاعات کے باوجود ہنگامی اقدامات کا نہ ہونا مجرمانہ غفلت ہے ۔پنجاب سمیت پورے ملک میں طوفانی بارشوں اور اربن فلڈنگ کی پیشگوئی ہے ۔محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے رواں سال معمول سے زیادہ بارشوں کا قبل از وقت بتا چکے ہیں۔پنجاب حکومت نے تصویریں بنوانے اور بیانات جاری کرنے کے علاوہ کیا کام کیے ہیں۔لاہور ، ڈیرہ غازی خان، ملتان ، فیصل آباد سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کے لئے حکومتی اقدامات خبروں اور ٹی وی تک محدود ہیں۔ مون سون سے پہلے برساتی نالوں، ڈرین اور واٹر چینلز کی صفائی پر توجہ نہ دینے سے پنجاب کے شہروں کو خطرے کا سامنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement