ہائیکورٹ:نابینا افرادکو مقابلے کے امتحان میں شرکت سے روکنے کیخلاف اپیل خارج

ہائیکورٹ:نابینا افرادکو مقابلے  کے امتحان میں شرکت سے  روکنے کیخلاف اپیل خارج

لاہور ہائیکورٹ نے نابینا افراد کو مقابلے کے امتحان میں شرکت کی اجازت دینے کے خلاف کیس کی سماعت کی

لاہور( کورٹ رپورٹر ) دو رکنی ڈویژن بینچ نے اپیل خارج کردی ۔ جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں دو رکنی ڈویژن بینچ نے اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ،عدالت کے روبرو حافظ عبدالرحمان ہاشمی نے پراسیکیوٹر بھرتی کے امتحان میں شرکت کی اجازت نہ دینے پر چیئرمین پبلک سروس کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا،درخواست گزار نے کہا عامر نامی ایک شخص کو پبلک سروس کمیشن پہلے امتحان کا اہل قرار دے چکا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں