نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کراچی:نجی ایئرلائن کی پروازمیں مسافرکی خاتون فضائی میزبان سےبدتمیزی
  • بریکنگ :- نجی ایئرلائن کی پروازلاہورسےکراچی آرہی تھی
  • بریکنگ :- پائلٹ نےلینڈنگ سےقبل کنٹرول ٹاورسےرابطہ کرکےصورتحال سےآگاہ کیا
  • بریکنگ :- اےایس ایف کی مسافرکوحراست میں لینےکی کوشش،ملزم ہجوم کافائدہ اٹھاکرفرار
  • بریکنگ :- مسافرکےکوائف اورسی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی،سی اےاے
  • بریکنگ :- کراچی:سول ایوی ایشن حکام نےمسافرکانام لاک لسٹ میں ڈال دیا،ذرائع
Coronavirus Updates

شاہ پورکانجراں مویشی منڈی کے باعث ٹریفک جام، وزیراعلیٰ بھی پھنسے رہے

شاہ پورکانجراں مویشی منڈی کے باعث  ٹریفک جام، وزیراعلیٰ بھی پھنسے رہے

دنیا اخبار

شہر کی متعددشاہراہوں پرٹریفک جام،شاہ پور کانجراں منڈی کے باہر مویشی منڈی لگنے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا

لاہور(خبر نگار سے ) وزیراعلیٰ پنجاب ٹریفک میں پھنسے رہے ،سخت ناراضی کا اظہار، ڈی سی کو فوری موقع پر پہنچ کر انتظامات کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر ڈی سی اور سی ٹی او منتظر مہدی موقع پر پہنچ گئے ،سڑک پر مویشیوں کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک انتظامات کو بحال کیا گیا۔دوسری جانب ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے منڈی کے باہر جانورفروخت کرنے والے پانچ افراد کو گرفتار کروا دیا ۔ ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے دورے کے دوران صفائی ستھرائی اور ٹریفک کے معاملات کا جائزہ بھی لیا ۔ڈی سی لاہور نے منڈی شاہ پور کانجراں کے باہر اہلکار تعینات کرنے کی ہدایات دیں ،منڈیوں کے باہر غیر قانونی طور پر جانور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔علاوہ ازیں شہر کی متعددشاہراہوں پربدترین ٹریفک جام رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement