لاہور ہائیکورٹ:ڈی ایم جی کی سیٹیں ، اختیارات بڑھانے پروفاقی سیکرٹری سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ:ڈی ایم جی کی  سیٹیں ، اختیارات بڑھانے  پروفاقی سیکرٹری سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ڈی ایم جی کی سیٹیں اور اختیارات بڑھانے کے خلاف پی ایم ایس آفیسر نوید شہزاد مرزاکی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور دیگر سے جواب طلب کر لیا

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ڈی ایم جی کی سیٹیں اور اختیارات بڑھانے کے خلاف پی ایم ایس آفیسر نوید شہزاد مرزاکی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور دیگر سے جواب طلب کر لیا،درخواست گزار کے وکیل وقار اے شیخ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے سی ایس پی رولز 1954 میں ترامیم کرکے ڈی ایم جی آفیسرز کی تعداد بڑھادی ہے ، ترامیم سے فیڈرل اور صوبائی حکومت کے طے شدہ فارمولے کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے ،1990 تک پنجاب میں ڈی ایم جی کی 58 جبکہ اس وقت 740 سیٹیں ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں