لیہ:بس ، رکشے کوبچاتے الٹ گئی،5جاں بحق،27زخمی

لیہ:بس ، رکشے کوبچاتے الٹ  گئی،5جاں بحق،27زخمی

تیزرفتار بس ، رکشے کوبچاتے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق ، 27زخمی ہوگئے

لیہ (نمائندہ دنیا)کوٹ ادو سے راولپنڈی جانیوالی نجی کمپنی کی بس جمن شاہ کے قریب رکشے کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر پہلے سڑک کنارے مکان سے ٹکرائی اور بعد ازاں درخت میں لگنے کے بعد الٹ گئی ، ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو تحصیل ہسپتال کوٹ سلطان ، شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ منتقل کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں