فیروزوالا:دوٹرکو ں میں تصادم 2کنڈیکٹرجاں بحق
لاہور موٹروے فیض پور انٹرچینج کے قریب دو ٹرکوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو کنڈیکٹرہلاک جبکہ ڈرائیور زخمی ہو گیا
فیروزوالا (تحصیل رپورٹر)لاہور موٹروے فیض پور انٹرچینج کے قریب دو ٹرکوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو کنڈیکٹرہلاک جبکہ ڈرائیور زخمی ہو گیا ۔بتایا گیا ہے موٹروے لاہور اسلام آباد پر بھلے اندرون کے قریب سڑک پر ٹرک خراب تھا اس کا ڈرائیور امتیاز حسین اور کنڈیکٹر محمدشعبان خراب ٹرک کو چیک کر رہے تھے کہ اس دوران پیچھے سے آنے والا تیز رفتار ٹرک ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں کنڈیکٹر محمد شعبان اور دوسرے ٹرک کا کنڈیکٹرمحمد اقبال موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرایا گیا تھا، اس کے باعث موٹر وے پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ، ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق اوکاڑہ اور قصور سے بتایا گیا ہے ۔