نکاح کرلیا، رخصتی اگلے سال ہوگی
مظفرگڑھ سے سابق رکن قومی اسمبلی اور سربراہ پاکستان عوامی راج پارٹی جمشید دستی نے نکاح کر لیا
ماہڑہ ،ملتان(نامہ نگار ،اے پی پی) انہوں نے نکاح کی تصاویر اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر جاری کی ہیں۔ جمشید دستی کی اہلیہ نے گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان سے بائیو کیمسٹری میں بی ایس کیا ہوا ہے ، اور ان کا تعلق پشاور کے مہمند قبیلے سے ہے ،جبکہ رخصتی مارچ 2022 میں ہو گی، حق مہر دس ہزار روپے لکھا گیا۔ جمشید دستی کا کہنا ہے کہ وہ ولیمہ میں دال کھلائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسی لڑکی کی تلاش میں تھے جو سادہ ہو اور بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کر سکے ۔