14اگست تک 5شہروں میں ریکارڈ ویکسی نیشن ہوگی:یاسمین راشد

14اگست تک 5شہروں میں ریکارڈ ویکسی نیشن ہوگی:یاسمین راشد

لاہور میں ڈرائیوتھر و ویکسی نیشن سنٹرز بڑھا رہے ، راولپنڈی میں 70فیصد ہدف

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا 14اگست تک پنجاب کے پانچ بڑے شہروں لاہور، راولپنڈی، ملتان،گوجرانوالہ اور فیصل آبادمیں ریکارڈ ویکسی نیشن کو یقینی بنایاجائیگا۔ راولپنڈی کی 70 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کاہدف دیاگیاہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے دفترمیں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا لاہورمیں ڈرائیوتھروویکسی نیشن کے تحت ویکسی نیشن سنٹرزمیں اضافہ کیاجارہاہے ۔کوروناسے بچائو کاواحدحل ویکسی نیشن اور ایس اوپیزپر عمل ہے ۔ حکومت کوروناکی چوتھی لہرپربھی قابوپالے گی۔ وزیراعظم عمران خان کو پنجاب میں کوروناکے کیسز اور ویکسی نیشن کی صورتحال سے آگاہ کیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں