سعودی عرب میں قید مزید 19پاکستانی آج لاہور پہنچیں گے

 سعودی عرب میں قید مزید 19پاکستانی آج لاہور پہنچیں گے

وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی کاوشوں کے باعث سعودی عرب میں قید مزید 19پاکستانی رہائی کے بعد آج صبح6 بجے لاہور ایئرپورٹ پر پہنچیں گے

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیرمملکت نے ٹویٹر پر پی آئی اے کی ٹکٹ کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ ایک اور ٹویٹ میں فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایف بی آر میں اصلاحات اور معاشی پالیسیوں کا تسلسل جاری ہے ، کاروباری طبقہ، صنعتکار، تاجر اور کاروباری سرگرمیوں سے جڑے سب لوگ بلاتفریق استفادہ کررہے ہیں، پہلی مرتبہ جولائی میں 431ارب کی ٹیکس وصولی آج تک جولائی کی تمام وصولیوں سے زائد ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں