مسلسل پانچویں مہینے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں اضافہ

مسلسل پانچویں مہینے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں اضافہ

اوگرا نے مسلسل پانچویں مہینے بھی درآمدی ایل این جی مہنگی کردی،سوئی سدرن 0.71 اور سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.69 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مزید مہنگی کردی گئی ہے

اسلام آباد (وقا ئع نگارخصوصی)اوگرا نے مسلسل پانچویں مہینے بھی درآمدی ایل این جی مہنگی کردی،سوئی سدرن 0.71 اور سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.69 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مزید مہنگی کردی گئی ہے ،اضافہ کا اطلاق اگست کیلئے ہوگا۔مسلسل پانچویں مہینے بھی درآمد ایل این جی مہنگی کردی گئی ہے ، اوگرا نے اگست کیلئے درآمدی ایل این جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کئے جانے کے بعد سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.34 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ جولائی میں سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.63 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں