سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافہ کی منظوری

سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی  الاؤنس میں اضافہ کی منظوری

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ کے ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافہ کی منظوری دے دی

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔ سپریم کورٹ کے ملازمین کے گریڈ کے حساب سے یوٹیلیٹی الائونس میں اضافہ کیا گیا۔ گریڈ ایک سے چھ تک ملازمین کا الاؤنس 4500 سے بڑھا کر 6000 روپے ، گریڈ 7 سے 10 تک ملازمین کا الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 8 ہزار، گریڈ 11 سے 15 تک ملازمین کا الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار جبکہ گریڈ 16 سے 22 تک ملازمین کا الاؤنس د و گنا کردیا گیا۔ یوٹیلیٹی الائونس میں اضافہ کا اطلاق یکم مارچ 2021 سے ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں