وفاقی ملازمین،اہل خانہ کیلئے 15اگست تک ویکسی نیشن لازمی
وفاقی کابینہ نے وفاقی وزارتوں اور محکموں کے 10 لاکھ سے زائد ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو کورونا وائرس کی ویکسین 15 اگست تک لازمی لگوانے کی منظوری دی ہے
اسلام آباد(نیوز رپورٹر ) کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ احکامات کے مطابق وفاقی کابینہ نے 27 جولائی کو فیصلہ کیا کہ وفاقی سیکرٹریز اور محکموں کے سربراہان ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی 100 فیصد ویکسی نیشن یقینی بنائیں گے اور 15 اگست تک تفصیل کابینہ ڈویژن اور این سی او سی کو بھجوائیں گے ۔ کابینہ ڈویژن کے احکامات کے مطابق وفاقی سیکرٹریز اور محکموں کے سربراہان افسران و ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو 10 اگست تک ایک یا مکمل ڈوز لگوانا یقینی بنائیں بصورت دیگر ملازمین پر پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔ کابینہ ڈویژن نے ویکسی نیشن کے تصدیقی سرٹیفکیٹ لینے کے احکامات بھی دیئے ہیں۔