ڈپٹی سیکرٹری خزانہ سمیت 3افسر تبدیل، 2کواوا یس ڈی بنا دیا گیا

ڈپٹی سیکرٹری خزانہ سمیت 3افسر   تبدیل، 2کواوا یس ڈی بنا دیا گیا

پنجاب حکومت نے 5افسروں کا تبادلہ کردیا ، کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب لاہور کے جوائنٹ رجسٹرار تاثیر احمد اور شفق سلیم کو او ایس ڈی بنا دیاگیا

لاہور(اپنے نامہ نگارسے ‘خبر نگار سے)پنجاب حکومت نے 5افسروں کا تبادلہ کردیا ، کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب لاہور کے جوائنٹ رجسٹرار تاثیر احمد اور شفق سلیم کو او ایس ڈی بنا دیاگیا جبکہ ایڈیشنل ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی طیب فرید اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ محمد ذوالقرنین کا تبادلہ کر کے انہیں جوائنٹ رجسٹرارکوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب لاہور تعینات کردیا گیا،ڈپٹی سیکرٹری خزانہ عابد شوکت کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل پاکپتن تعینات کردیا گیا، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔دریں اثنا بلوچستان میں تعینات ایس ایس پی علی ناصر رضوی کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کر دی گئیں ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں