افغانستان میں پاکستان کا کوئی فیورٹ نہیں:وزارت خارجہ کی وضاحت
وزارت خارجہ نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ افغانستان میں پاکستان کا کوئی فیورٹ نہیں، داعش اور طالبان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بیان گمراہ کن اور افسوسناک ہے
اسلام آباد (وقائع نگار، دنیا نیوز) وزارت خارجہ نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ افغانستان میں پاکستان کا کوئی فیورٹ نہیں، داعش اور طالبان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بیان گمراہ کن اور افسوسناک ہے ۔دفتر خارجہ سے جاری بیان میں زاہد حفیظ چودھری نے واضح کیا کہ شاہ محمود قریشی نے افغانوں کی قیادت میں افغانوں کو قبول امن عمل کی بات کی تھی۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف عالمی برادری، علاقائی فریقین اور افغانوں کے اتفاق رائے کی واضح بات کی تھی۔ اس بیان کو افغان تنازع میں کسی ایک فریق کی وکالت کرنے سے متعلق تاثر دینا غلط ہے ۔