عاشورہ پر عراق کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

عاشورہ پر عراق کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

پی آئی اے نے عاشورہ کے موقع پر عراق کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا

لاہور (نیوز رپورٹر )ترجمان کے مطابق زائرین کی سہولت کیلئے اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے نجف کیلئے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی ۔11 اگست سے 11 پروازیں زائرین کو لے کے نجف اشرف پہنچیں گی زائرین کی واپسی کا آپریشن 21 اگست سے ترتیب دیا گیا ہے ۔زائرین کے لئے کراچی، اسلام آباد اور لاہور سے پرکشش کرایہ متعارف کروادیا گیا ہے ۔ عاشورہ پر پاکستان سے براہ راست پروازوں کا مطالبہ بہت عرصے سے کیا جارہا تھا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں