سفیر کی بیٹی کا اغوا،افغان تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

 سفیر کی بیٹی کا اغوا،افغان تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

سفارتخانے ،سفیرکی رہائشگاہ کادورہ،ٹیم پاکستانی حکام سے بھی ملاقاتیں کریگی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل کی بیٹی سلسلہ علی خیل کیساتھ اسلام آباد میں پیش آنیوالے واقعہ کی تحقیقات کیلئے پاکستان آنے والی ٹیم نے افغان سفارتخانے اور سفیر کی رہائش گاہ کا دورہ کیا ۔ ٹیم میں وزارت خارجہ اور سکیورٹی اداروں کے اہلکار شامل ہیں۔ افغان وفد اسلام آباد میں واقعہ کی تحقیقات سے متعلق پاکستانی حکام کیساتھ ملاقاتیں کریگا ۔افغان سفیر علی خیل نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ میری بیٹی کے اغوا کی تحقیقات کیلئے وفد اسلام آباد آ چکاہے ، انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے نتائج لوگوں کے ساتھ شیئر کئے جائینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں