(ن)لیگ اور عوام میں خلیج ڈالنے کی کوشش کامیاب نہیں ہو گی،نواز شریف

  (ن)لیگ اور عوام میں خلیج ڈالنے کی  کوشش کامیاب نہیں ہو گی،نواز شریف

مسلم لیگ(ن)کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی5لاکھ ووٹوں سے 6سیٹیں اورپی ٹی آئی کی6لاکھ ووٹوں سے 26سیٹیں،تحریک انصاف کی ایسی فتح پر کون یقین کریگا؟

لندن(آئی این پی)مسلم لیگ(ن)کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی5لاکھ ووٹوں سے 6سیٹیں اورپی ٹی آئی کی6لاکھ ووٹوں سے 26سیٹیں،تحریک انصاف کی ایسی فتح پر کون یقین کریگا؟،مسلم لیگ( ن) اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔اپنے ٹو یٹر پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر اور سیالکوٹ کے نتائج جس طرح حاصل کئے گئے اس کا تذکرہ اِن انتخابات کے دنوں سے پہلے ہی منظر عام پر آنا شروع ہو گیا تھا، باقی آنے والے دنوں میں اور بے نقاب ہو گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں