نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- نیویارک:افغانستان کی صورتحال اورباہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال
  • بریکنگ :- وزیرخارجہ نےموجودہ صورتحال میں یواین ایچ سی آرکےکردارکوسراہا
  • بریکنگ :- ہائی کمشنرنےافغانستان سےانخلاکےعمل میں معاونت پرپاکستان کاشکریہ اداکیا
  • بریکنگ :- پاکستان افغانیوں کی انسانی بنیادوں پرمعاونت جاری رکھےہوئےہے،شاہ محمود
  • بریکنگ :- افغانستان کوانسانی بحران سےنکالنےکےلیےمعاونت کی فراہمی ناگزیرہے،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- محدودوسائل میں مزیدمہاجرین کی میزبانی کابوجھ نہیں اٹھاسکتے،شاہ محمودقریشی
  • بریکنگ :- فلیپوگرانڈی نے 40 لاکھ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی پرپاکستان کےکردارکو سراہا
  • بریکنگ :- شاہ محمودقریشی کی اقوام متحدہ کےہائی کمشنربرائےمہاجرین سےملاقات
Coronavirus Updates

ڈالر 9 ماہ کی بلند سطح پر ، سونا بھی مہنگا ، سٹاک مارکیٹ میں تیزی

ڈالر 9 ماہ کی بلند سطح پر ، سونا بھی مہنگا ، سٹاک مارکیٹ میں تیزی

دنیا اخبار

انٹربینک میں ڈالر 163.95،اوپن مارکیٹ میں 164.20روپے ،سونا ایک لاکھ10ہزار600روپے تولہ ہوگیا ، سٹاک ایکسچینج میں4بالائی حدیں عبور،397پوائنٹس بڑھکر انڈیکس47453پر بند،65ارب روپے کا منافع

کراچی (بزنس رپورٹر) کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر یکدم ڈیڑھ روپے سے زائد مہنگا ہوکر9ماہ کی بلند ترین سطح پرجا پہنچا اور سونا بھی 600روپے تولہ مہنگا ہوگیاجبکہ سٹاک مارکیٹ میں397پوائنٹس کی زبردست تیز ی رہی ۔انٹربینک میں ڈالر 163.95،اوپن مارکیٹ میں 164.20روپے پرجاپہنچا جو نوماہ میں ڈالرکی بلند ترین سطح ہے ، اس دوران روپے کی قدر میں 3.9 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی، ادھر فی تولہ سونا 600روپے مہنگا ہوگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں 4ڈالرکی کمی سے 1810ڈالر فی اونس کا ہوگیا ،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر فی تولہ سونا600روپے اضافے سے ایک لاکھ10ہزار600اور دس گرام 515روپے کے اضافے سے 94ہزار822روپے کا ہوگیا ۔ سٹاک ایکسچینج میں پیر کو زبردست تیز ی رہی ، کے ایس ای100انڈیکس397پوائنٹس کے اضافے سے 47453پوائنٹس پر بند ہوا،اس دوران سرمایہ کاروں کو 65ارب روپے سے زائد کا منافع ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب روپے سے بڑھ گیا جب کہ 72.42فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔ نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام ،پٹرولیم ،فوڈز ،بینکنگ اور سٹیل کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور حصص کی خریداری کے سبب پیر کو کاروباری سرگرمیاں بلندیوں کی جانب گامزن ر ہیں اور 100انڈیکس 4بالائی حدیں عبور کر گیا ۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای30انڈیکس 148پوائنٹس کے اضافے سے 18985پوائنٹس جبکہ آل شیئرز انڈیکس 32163پوائنٹس سے بڑھ کر 32417پوائنٹس پر بند ہوا،مجموعی سرمایہ بڑھ کر 83کھرب8ارب روپے ہوگیا ،گزشتہ روز 9ارب روپے مالیت کے 25کروڑ23لاکھ 45ہزار حصص کے سودے ہوئے جب کہ گزشتہ جمعہ کو 13ارب روپے مالیت کے 39کروڑ90لاکھ 93ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ،مجموعی طور پر486کمپنیو ں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 352کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،118میں کمی اور 16 میں استحکام رہا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement