بھارت کرکٹ کو سیاست کی نذر نہ کرے :شاہ محمود

بھارت کرکٹ کو سیاست کی نذر نہ کرے :شاہ محمود

مقبوضہ کشمیر میں اس طرح کے کھیلوں کا انعقاد کرنا چاہتا ہے تو ہمیں اعتراض نہیں ، افغانستان میں امن کا فائدہ بھارت سمیت پورے خطے کو ہو گا، وزیر خارجہ

اسلام آباد (وقائع نگار ، نیوز ایجنسیاں )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر پریمیئر لیگ میں کھلاڑیوں پر بھارتی دبائو کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔بھارت کو کرکٹ جیسے انٹرنیشنل کھیل کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے ،افغانستان میں امن کا فائدہ بھارت سمیت پورے خطے کو ہو گا۔اپنے ایک بیان میں وزیرخارجہ نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کے ممبران نے حال ہی میں صدر سلامتی کونسل کو خط ارسال کیا ہے ،اس خط میں ممبران یورپی پارلیمنٹ نے جو موقف اپنایا ہے یہ وہی موقف ہے جسے پاکستان گزشتہ دو سال سے ہر فورم پر دہرا رہا ہے ۔شاہ محمودنے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں کھلاڑیوں پر بھارتی دبائو کی مذمت کرتا ہوں۔ بھارت کو کرکٹ جیسے انٹرنیشنل کھیل کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے ۔ بھارت اگر مقبوضہ کشمیر میں اس طرح کے کھیلوں کے پروگرام کا انعقاد کرنا چاہتا ہے تو ہمیں اعتراض نہیں ہوگا۔مقبوضہ کشمیر کا کوئی کھلاڑی بین الاقوامی پذیرائی حاصل کرتا ہے تو ہمیں اس کی خوشی ہو گی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں ایک چھوٹا سا طبقہ کسی کی ایما پر اس طرح کی بیان بازی کر رہا ہے ،ہم کہتے رہے کہ بھارت سپائیلر کا کردار ادا نہ کرے ۔ عرب پارلیمانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ پاکستان، تنازعات کے دیرپا سیاسی حل کیلئے مذاکرات کو واحد راستہ سمجھتا ہے ۔ پاکستان، فلسطین اور کشمیر تنازعات کے پرامن حل کا خواہاں ہے ۔ شاہ محمود

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں