نواز شریف کی آواز پر ساری پارٹی لبیک کہے گی:خواجہ آصف

نواز شریف کی آواز پر ساری پارٹی  لبیک کہے گی:خواجہ آصف

ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی آواز پر ساری پارٹی لبیک کہے گی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مریم نے آزاد کشمیر میں بہت اچھی انتخابی مہم چلائی۔ 72 سالوں میں دھاندلی آج بہت عروج پر چلی گئی ہے ، امیدوار کو بٹھانا بھی دھاندلی ہے ، پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں اورانہیں ہم خودحل کرسکتے ہیں۔نوازشریف اورشہبازشریف میں اعتمادکارشتہ ہے ۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہرمشکل وقت میں شہبازشریف ، نوازشریف کے ساتھ کھڑے رہے ۔دونوں بھائیوں میں نظریہ پرکوئی اختلاف نہیں، کسی ایک ادارے کواسٹیبلشمنٹ نہیں کہاجاسکتا،تمام طاقتورافراد کامجموعہ اسٹیبلشمنٹ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں