نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کنٹونمنٹ بورڈزکےانتخابات میں کامیابی معمولی بات نہیں،شہبازشریف
  • بریکنگ :- کنٹونمنٹ بورڈزکے انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی ، شہبازشریف
  • بریکنگ :- پی ٹی آئی کوکنٹونمنٹ بورڈزالیکشن میں عبرتناک شکست ہوئی،شہبازشریف
  • بریکنگ :- 2023 میں پی ٹی آئی کی سیاست ہمیشہ کیلئےدفن کردیں گے،شہبازشریف
  • بریکنگ :- شفاف الیکشن مطالبہ نہیں حق ہے، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف
  • بریکنگ :- سلیکٹڈنےسوا 3 سال میں ملک کوتباہ کردیا،اپوزیشن لیڈر شہبازشریف
  • بریکنگ :- عمران خان نےملکی معیشت کوتباہ کردیا، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف
  • بریکنگ :- راولپنڈی:آج غریب آدمی مہنگی دوائی نہیں خریدسکتا، شہبازشریف
  • بریکنگ :- راولپنڈی:غریب عوام بجلی کے بلوں سے پریشان ہیں، شہبازشریف
Coronavirus Updates

کمانڈرز عصرحاضر کی ضروریات سے باخبر رہیں:آرمی چیف

 کمانڈرز عصرحاضر کی ضروریات سے باخبر رہیں:آرمی چیف

دنیا اخبار

ایبٹ آباد میں کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس میں بلوچ رجمنٹل سنٹر کا دورہ

راولپنڈی(خصوصی نیوز رپورٹر،دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے کمانڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عصر حاضر کی ضروریات سے باخبر رہیں اور پیشہ وارانہ مہارت کے حصول کی جانب اپنی توجہ مرکوز رکھیں ،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایبٹ آباد میں سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس میں بلوچ رجمنٹل سنٹر کا دورہ کیا۔ رجمنٹل سنٹر آمد پر کرنل کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل آرمز لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان اور کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹل سنٹر بریگیڈئیر عثمان ابن ریاض بھی موجود تھے ۔آرمی چیف نے سنٹر میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے ۔ رجمنٹل سنٹر میں افسروں سے خطاب کرتے ہوئے آپریشنز میں حصہ لینے اور پیشہ وارانہ مہارت دکھانے پر بلوچ رجمنٹ کی تعریف کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہر سطح پر کمانڈرز کو اعلیٰ ترین پیشہ وارانہ مہارت کے حصول پر توجہ مرکوزرکھنی چاہیے ، انھوں نے کہا کہ کمانڈرز نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عصر حاضر کی ضروریات سے باخبر رہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement