پہاڑی نالوں کے پانی کو محفوظ کرکے استعمال میں لانا بہت ضروری : وزیراعلیٰ بزدار

پہاڑی نالوں کے پانی کو محفوظ کرکے استعمال میں لانا بہت ضروری : وزیراعلیٰ بزدار

سوڑا ڈیم سمیت آبپاشی منصوبوں کی رفتار تیز کریں،مقررہ مدت میں تکمیل کیلئے حکومت مکمل تعاون کریگی ، کشمیر کاز سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹ سکتے ،پولیس شہدا قومی ہیرو:عثمان بزدار کا پیغام

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )و زیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہر سال موسم برسات میں پہاڑی نالوں میں بہنے والا پانی ضائع ہوتا ہے ، اس پانی کو محفوظ کرکے استعمال میں لانا بہت ضروری ہے ،وزیراعلیٰ کی ز یر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ آبپاشی کے منصوبوں پر پیش رفت کا جا ئزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت محکمہ آبپاشی کے منصوبوں کی مقرر کردہ مدت میں تکمیل کیلئے مکمل تعاون کرے گی۔ کوہ سلیمان کے علاقے سوڑا ڈیم کے منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیزکی جائے ، علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا کی چوتھی لہر کے دوران شہری احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ۔یوم شہدا پولیس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا وطن عزیز پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پولیس کے شہدا قوم کے ہیرو ہیں ۔ یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کاز سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹ سکتے ۔ علاو ہ ازیں وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہونے پر عبدالقیوم نیازی کومبارکباد دیتے ہوئے بزدار نے کہا عبدالقیوم نیازی کی قیادت میں آزاد کشمیراب حقیقی معنوں میں ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں