شوکت خانم ہسپتال کراچی آئندہ سال دسمبر تک کام شروع کردیگا، وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کراچی میں شوکت خانم میموریل ٹرسٹ ہسپتال آئندہ سال دسمبر تک کام شروع کردے گا
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کراچی میں شوکت خانم میموریل ٹرسٹ ہسپتال آئندہ سال دسمبر تک کام شروع کردے گا۔بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے بتایا ہسپتال کی تعمیر معمول کے مطابق جاری ہے اور یہ آئندہ برس دسمبر تک افتتاح کے لئے پوری طرح تیار ہو گا۔ کراچی کا یہ شوکت خانم لاہور کے ہسپتال سے دو گنا بڑا اور جدید ترین سامان و آلات سے لیس ہوگا۔