قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب
وزیر اعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ کے اراکین کے علاوہ اعلیٰ فوجی قیادت شرکت کرے گی ۔ ذرائع نے مزید بتایا اجلاس میں بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کو اٹھائے گئے اقدامات کے علاوہ افغانستان کی صورتحال سمیت قومی سلامتی کو درپیش دیگر چیلنجز کا جائزہ لیا جائے گا ۔