وزیر اعظم پورٹل پر شکایت،مری کی خاتون کا پلاٹ بااثر قبضہ مافیا سے واگزار

وزیر اعظم پورٹل پر شکایت،مری کی  خاتون کا پلاٹ بااثر قبضہ مافیا سے واگزار

وزیر اعظم کے سٹیزن پورٹل پر پانچ مرلہ پلاٹ پر قبضہ کی شکایت درج کرانے والی مری کی رہائشی خاتون کا پانچ مرلے کا پلاٹ بااثر قبضہ مافیا سے واگزار کرا کے ریٹائرڈ پٹواری اور اسکے بیٹے کے خلاف ایف آئی درج کی گئی ہے

راولپنڈی (اے پی پی)وزیر اعظم کے سٹیزن پورٹل پر پانچ مرلہ پلاٹ پر قبضہ کی شکایت درج کرانے والی مری کی رہائشی خاتون کا پانچ مرلے کا پلاٹ بااثر قبضہ مافیا سے واگزار کرا کے ریٹائرڈ پٹواری اور اسکے بیٹے کے خلاف ایف آئی درج کی گئی ہے ۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے ۔کمشنر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مری، ریونیو عملہ اور پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور زمین کی حد بندی کرکے پلاٹ کا قبضہ شکایت کنندہ ہاجرہ احسان کے حوالے کیا جو اپنے شوہر اور ایک کزن کے ہمراہ موقع پر موجود تھیں۔قبضہ ملنے کے بعد ہاجرہ احسان نے پلاٹ پر چار دیواری بنانا شروع کرا دی۔ راجہ حنیف جو ریٹائرڈ پٹواری ہے اور اس کا بیٹا ارسلان حنیف 10 دیگر افراد کے ہمراہ موقع پر آئے اور ہاجرہ احسان اور اس کے شوہر پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ انتظامیہ نے پولیس کی مدد سے مداخلت کرکے ان کوبچایا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں