اسلام آبادہائیکورٹ :چیف جسٹس،ججز کی مراعات کی تفصیل

 اسلام آبادہائیکورٹ :چیف جسٹس،ججز کی مراعات کی تفصیل

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور ہائی کورٹ کے ججز کو ملنے والی مراعات کی تفصیلات پبلک کر دی گئیں

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ،آئی این پی ) معلومات تک رسائی قانون کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا بڑا اقدام سامنے آیا ہے ،ججز مراعات کے صدارتی آرڈیننس کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ کی تنخواہ8 لاکھ 63 ہزار 69 روپے ہے جبکہ ہائی کورٹ کے ہر جج کی تنخواہ8 لاکھ 29 ہزار8 سو75 روپے ہے ۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری قانون کو چیف جسٹس کی جانب سے خط میں بتایا کہ چیف جسٹس اور ججز کو گورنمنٹ نہ کسی اور سکیم میں پلاٹ الاٹ ہوا نہ کسی نے اپلا ئی کیا ، خط میں بتایا گیا ہے کہ شہری نے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی مراعات سے متعلق معلومات کی درخواست دی تھی جس پر پاکستان انفارمیشن کمیشن نے دو جون کو فیصلہ دیا کہ شہری کو معلومات تک رسائی قانون کے تحت معلومات دی جائیں۔ پاکستان انفارمیشن کمیشن کا مراعات کی معلومات شیئر کرنے کا پیراگراف خط کا حصہ بنایا گیا ہے ، ججز مراعات کے صدارتی آرڈرز کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر پبلک کردیا گیا ہے ،صدارتی آرڈر میں چیف جسٹس اور ججز کی ریٹائرمنٹ کے بعد کی مراعات کی تفصیلات بھی شامل ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں