سی ٹی ڈی ،لاہور سے 2دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی ،لاہور سے  2دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی پولیس نے خفیہ آپریشن کے دوران لاہور سے دود ہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

لاہور (خبر نگار سے ) دہشت گردوں نے لاہور میں سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی ۔ جبکہ گزشتہ سات روز میں سی ٹی نے 18مشکوک افراد کو حراست میں لیا ۔ دہشت گرد مظہر عباس اور عطاالرحمان کو سی ٹی ڈی پولیس نے پکڑا ۔ مظہر عباس نے لاہورکی سرکاری عمارت پر دھماکا کرنے کی منصوبہ بندی بھی کررکھی تھی۔ گرفتار ہونے والے دوسرے ملزم عطا الرحمان کا تعلق بھی ایک کالعدم تنظیم سے ہے اور لوگوں سے اپنی جماعت کیلئے فنڈز بھی اکٹھا کرتاتھا۔ دونوں دہشت گردوں سے مزید تفتیش بھی جاری ہے ۔ سی ٹی ڈی نے گزشتہ سات روز کے د وران 59 سرچ آپریشن کیے تھے ۔ سرچ آپریشن کے دوران 49 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔ محرم کو پرامن بنانے کے لیے سی ٹی ڈی کے خفیہ سرچ آپریشن جاری رہیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں