جی پی اوز بچت سکیمیں ختم اکاؤنٹس مرکز قومی بچت منتقلی کا حکم
وفاقی سیکرٹری مواصلات ظفر حسن نے ملک بھر کے جی پی او ز اور ڈاکخانوں میں بچت سکیمیں ختم کرنے اور سیونگ اکاؤنٹس مرکز قومی بچت کو منتقل کرنے کے احکامات دیئے ہیں
اسلام آباد (نیو زرپورٹر ) ڈائریکٹرجنرل پاکستان پوسٹ آفس خالد جاوید کے احکامات کے مطابق اکاؤنٹ ہولڈرز کا انتظار کیے بغیر روزانہ کم از کم 150 سیونگ اکاؤنٹس مرکز قومی بچت کومنتقل کیے جائیں گے ۔ تمام اکاؤنٹس ہولڈرز کوچیک جاری کیے جائیں گے جو مرکز قومی بچت سے کیش کروائیں گے ۔ سیونگ اکاؤنٹس کی منتقلی کے بعد تمام اکاؤنٹس بند کر دیئے جائیں گے ۔ڈی جی پاکستان پوسٹ کے احکامات کے مطابق مرکز قومی بچت اکاؤنٹس کی منتقلی کیلئے 15 جنرل پوسٹ آفسز کو اپنے سافٹ وئیر اور ڈیٹا انٹری تک رسائی دے گا۔ پاکستان پوسٹ بچت سکیموں اور اکاؤنٹس کے منافع کا حساب لگانے کیلئے کمپیوٹرائزڈ نظام کی مدد لے گا۔