کورونا:ن لیگ کا ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ سیل

کورونا:ن لیگ کا ماڈل  ٹائون سیکرٹریٹ سیل

ضلعی انتظامیہ نے کورونا کے باعث ماڈل ٹائون میں ن لیگ کا سیکرٹریٹ سیل کردیا

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون ن لیگی سیکرٹریٹ کے باہر دیر تک موجود رہے ، 180 ایچ ماڈل ٹائون کے باہر پولیس تعینات کردی گئی، 6 پولیس اہلکار اور ضلعی انتظامیہ کا عملہ ڈیوٹی پر مامور رہے گا، ن لیگی سیکرٹریٹ میں کسی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی، انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب نے ن لیگی سیکرٹریٹ کو لاک ڈائون والے علاقوں میں شامل کیا تھا۔مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کورونا کے نام پر ن لیگ کا دفتر سیل کرنا شرمناک حرکت،سرگرمیاں پہلے ہی محدود کر دی تھیں، حکومتی پروگرامز پرہجوم ہورہے ہیں، ایوان وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں سب کام کررہے ہیں لیکن وہاں کورونا کا داخلہ ممنوع ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں