نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- 1100 منصوبےمختلف وزارتوں کےتحت شروع کیےجارہےہیں،فوادچودھری
Coronavirus Updates

یوٹیلیٹی سٹورز پر کوکنگ آئل ، گھی ، بچوں کا دودھ ، صابن مہنگا

یوٹیلیٹی سٹورز پر کوکنگ آئل ، گھی ، بچوں کا دودھ ، صابن مہنگا

دنیا اخبار

کوکنگ آئل 46روپے لٹر، گھی 34روپے کلو، بچوں کا خشک دودھ 10سے 40، نہانے کا صابن 3سے 7روپے تک مہنگا کردیا گیا ، شیمپو بوتل 4سے 20، سرف کی قیمت میں 6سے 45روپے تک اضافہ:نوٹیفکیشن جاری،گزشتہ ہفتے بھی گھی،چینی،آٹامہنگاہواتھا

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک بارمختلف برانڈز کا کوکنگ آئل 46 روپے فی لٹر، گھی 34 روپے فی کلو جبکہ بچوں کا خشک دودھ 10 سے 40 روپے تک مہنگا کردیا گیا۔ قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ شیمپو کی بوتل 4 سے 20 روپے ، کپڑے دھونے کا سرف 6 سے 45 روپے اور نہانے کے صابن کی قیمت میں 3 سے 7 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ یوٹیلیٹی سٹورز کے ذرائع کے مطابق کارپوریشن جس قیمت پر خریداری کر تی ہے اسی کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے ۔ گزشتہ ہفتے وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی والا گھی 90 روپے اور چینی 17 روپے فی کلو جبکہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 150 روپے مہنگا کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement