پی ٹی آئی ابھی نئے پاکستان کی بنیاد نہ رکھ سکی:سراج الحق

 پی ٹی آئی ابھی نئے پاکستان کی بنیاد نہ رکھ سکی:سراج الحق

حالات جوں کے توں اور دعوے آسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں ، حکمرانوں کی صلاحیت کے بارے میں پریشان ہوں :اجتماع سے خطاب

لاہور (سیاسی نمائندہ) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ پی ٹی آئی تین سالوں میں نئے پاکستان کی تعمیر کی بنیاد بھی نہ رکھ سکی ۔ حالات جوں کے توں ہیں اور دعوے آسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں ۔آنے والے دنوں میں خارجہ اور داخلہ محاذوں پر پاکستان کی ذمہ داریاں مزید بڑھیں گی ۔ حکمرانوں کی صلاحیت کے بارے میں پریشان ہوں ، اللہ تعالیٰ انہیں بصارت اور حوصلہ دے ۔حکومت کی اولین ذمہ داری شہریوں کو امن اور تحفظ کی فراہمی ہے ۔خواتین کی ہراسمنٹ اور عصمت دری کے ہوشربا واقعات ہورہے ہیں ۔ ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے دیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ قبل ازیں انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں ایک مسجد کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔ سراج الحق نے کہاکہ مینار پاکستان پر قوم کی ایک بیٹی کے ساتھ پیش آنے والا سانحہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔ اس سے قوم کا سر شرم سے جھک گیا ۔ حکومت ملزمان کی فوری شناخت کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچائے ۔ جماعت اسلامی نے بیٹیوں بہنوں کی عزت وناموس کی حفاظت کے لیے زینب بل میں ایسے ملزمان کے لیے سزائے موت تجویز کی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں