اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کے حق میں اپوزیشن رکاوٹ:گورنر

اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کے حق میں اپوزیشن رکاوٹ:گورنر

انتخابی اصلاحات کی مخالفت کرکے حزب اختلاف دھاندلی کو سپورٹ کریگی ، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کا سہرا عمران ، معاشی ٹیم کے سر، شیروسیر سے گفتگو

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )گورنرپنجاب چوہدری سرور نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتیں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے میں رکاوٹ بن رہی ہیں ،گور نر سرور سے ایم این اے نواب شیر وسیر نے ملاقات کی ، ان کاکہناتھاکہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات کی مخالفت کر کے دھاندلی کو سپورٹ کر ے گی ۔ گورنر نے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار اداروں میں اصلاحات کیلئے عملی اقدامات ہو رہے ہیں ۔ پاکستان معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچانے کا کر یڈ ٹ عمران خان اور انکی معاشی ٹیم کو جاتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں