سپیکر پنجاب اسمبلی سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

سپیکر پنجاب اسمبلی سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

پاک امریکا تعلقات، پارلیمانی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، خطے میں امن وامان کی کوششوں میں پاکستان کا کردار کلیدی ہے ، پرویزالٰہی

لاہور(سیاسی رپورٹرسے ) سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی سے لاہور میں تعینات امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانیولے نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، پارلیمانی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی قونصل جنرل نے سپیکرکی قیادت میں اسمبلی میں ہونے والے پارلیمانی بزنس پر ا طمینان کا اظہارکیا۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و امان کی کوششوں میں پاکستان کا ہمیشہ کلیدی کردار رہا ۔ ملاقات میں راسخ الٰہی اور امریکی قونصلیٹ کی پولیٹیکل آفیسر خدیجہ کورے اور دیگربھی شریک تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں